25

تحصیل پہاڑ پور باب النجف جاڑا میں استاد العماء بزرگ عالم دین علامہ غلام حسن نجفی جاڑا کے چہلم کا انعقاد کیا گیا

  • News cod : 43517
  • 30 ژانویه 2023 - 19:10
تحصیل پہاڑ پور باب النجف جاڑا میں استاد العماء بزرگ عالم دین علامہ غلام حسن نجفی جاڑا کے چہلم کا انعقاد کیا گیا
علامہ محمد رمضان توقیر نے مرحوم بزرگ عالم دین حجتہ السلام والمسلمین علامہ غلام حسن نجفی جاڑا صاحب کی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد بزرگوار کی قومی و ملی،تنظیمی اور ملت تشیع پاکستان کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ سید تقی نقوی،علامہ محمد رمضان توقیر اورشیخ انور علی،مولانا افتخار حسین(جامعتہ الکوثر اسلام آباد)علامہ انیس خان(جامعتہ المصطفی العالمیہ پاکستان اسلام آباد)علامہ حاجی ناصر حسین حیدری(پرنسپل جامعہ شہید مرتضوی)مولانا منظور حسین جوادی دیگر علمائے کرام،مدارس کے مدارسین نے شرکت کی۔ ڈیرہ بھر سے مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے بزرگ عالم دین کو خراج عقیدت پیش کیا۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے مرحوم بزرگ عالم دین حجتہ السلام والمسلمین علامہ غلام حسن نجفی جاڑا صاحب کی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد بزرگوار کی قومی و ملی،تنظیمی اور ملت تشیع پاکستان کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔انکی ملت تشیع پاکستان کے لئے کی گئی مخلصانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پاکستان بھر میں کئی مدارس و مساجد کی بنیادیں رکھی۔انکے شاگردان کثیر تعداد دنیا بھر میں دین مبین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔وہ مفتی جعفر حسین سے لیکر موجودہ قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے اور ملت تشیع پاکستان کے حقوق کا بھرپور تحفظ کرتے رہے۔آج انکے شاگرد کی حیثیت سے قومی قیادت کے ساتھ مربوط رہتے ہوئےحالیہ دنوں میں قومی اسمبلی میں متنازعہ ترمیمی بل 298/A کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس بل کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔اور اس کو روکنے کےلئے بزرگ علمائے کرام اور قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔دیگر علمائے نے خطاب کرتے ہوئے بزرگ عالم دین کی ملی ،قومی اور دینی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

علامہ غلام حسن نجفی جاڑا صاحب مغفرت اور بلندی درجات کےلئے خصوصی دعا کرائی گئی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43517