7

نومنتخب ارکان اسمبلی کو ان کی حلف برداری پر مبارکباد

  • News cod : 4363
  • 27 نوامبر 2020 - 9:53
نومنتخب ارکان اسمبلی کو ان کی حلف برداری پر مبارکباد
حوزہ ٹائمز|ومنتخب ارکان اسمبلی جی بی خداکی خوشنودی اور عوامی خدمت کو حقیقی معنی میں اپنانصب العین بنائیں

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے حالیہ جی بی الیکشن اور نومنتخب ارکان پارلیمان کی حلف برداری کے سلسلے میں کہا کہ جی بی الیکشن میں بھرپوع عوامی شرکت اس بات کاثبوت ہے کہ یہاں کے عوام جمہوری اقدار پر ایمان رکہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نومنتخب ارکان پارلیمان خداکی خوشنودی اور عوامی خدمت کو حقیقی معنی میں اپنانصب العین بنائیں اور اپنے انتخاباتی وعدوں کو پورا کریں اور عوامی اعتماد کا اپنی خدمت سے جواب دیں ۔ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان تمام نومنتخب ارکان اسمبلی کو ان کی حلف برداری پر مبارکباد پیش کرتے ہے اور تمام ارکان کیلئے نیک خواھشات کا اظھار کرتے ہے۔
انہوں نے حجت الاسلام والمسلمین شیخ اکبر رجائی صاحب رکن اسمبلی جی بی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے حجت الاسلام شیخ رجائی صاحب حسب سابق دین وملت کی سربلندی اور سرزمین گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی میں ایک شاندار باب کا اضافہ کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4363