16

مختصر حالات زندگی علامہ حافظ سید محمد حسنین نقوی

  • News cod : 44776
  • 09 مارس 2023 - 9:04
مختصر حالات زندگی علامہ حافظ سید محمد حسنین نقوی
علامہ حافظ سید محمد حسنین نقوی نے 2003,میں قم المقدسہ میں وفات پائ اور حرم حضرت معصومہ قم میں دفن ہوئے

بزرگ علماء کا تعارف

مختصر حالات زندگی علامہ حافظ سید محمد حسنین نقوی

تحریر۔۔۔ندیم عباس شہانی

علامہ حافظ سید محمد حسنین نقوی پاکستان کے بہت بڑے علمی اور محسن گھرانے میں محسن ملت جعفریہ استاذالعلماء والفقہاء تقدس مآب حضرت علامہ سید محمد یار شاہ صاحب قبلہ رحمة اللہ علیہ کے گھر 1950میں علی پور ضلع مظفر گڑھ میں پیدا ہوئے.

آپ نے دینی تعلیم اپنے والد بزرگوار سے حاصل کیا اور قرآن کریم بھی حفظ کیا پھر قم مقدسہ تشریف لے گئے

قم سے واپس آئے تو اپنے والد گرامی قدر کے تعمیر کئے مدرسہ میں مدرس ہو گئے اور ساتھ مجالس پڑھنا بھی شروع کر دیں اور بہت کم عرصہ میں بہت بڑے مبلغ اور نامور مصائب خوان کی حثیت سے مشہور ہو گئے اور ملک گیر مجالس پڑھنا شروع کر دیں

اللہ نے آپ کو بہت پر درد لہجہ اور میٹھی اور پر تاثیر آواز سے نوازا آپکا فن تقریر اور انداز تبلیغ منفرد تھا اور آپ بہت جرات سے حق بات کہتے اور قرآن و اہلبیت علیہ السلام کے کلام کی روشنی میں تبلیغ کرتے اور لومتہ لائم کی پروا نہیں کرتے تھے

آپ ملک کے چوٹی کے مصائب خوان تھے اور بہت پردرد اندازمیں مصائب پڑھتے تھے اور بہت گریہ ہوتا

مگر آپکی چند مجالس تو مصائب کے لحاظ سے بہت مشہور ہیں جو گوگل اور یو ٹیوب پر موجود ہیں

ایک مجلس مانہ احمدانی ضلع ڈیرہ غازیخان شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام دوسری مجلس ملتان میں۔ شہادت حضرت علی اکبر علیہ السلام تیزی مجلس شام غریباں شاہپور ضلع سرگودھا جوکہ یوٹیوب پر موجود ہیں

جبکہ ایک یادگار مجلس جو 1992مئں بھکر شہر کی مشہور ڈیڑھ سو سالہ قدیمی مجلس 12صفر المعروف بارھی ایک لاکھ سے زیادہ اجتماع میں پڑھی کہ لاکھوں کے اجتماع میں بہت گریہ ہوا اور یہ ملک کی مشہور مجلس تھی مصائب کے لحاظ سے کہ آپکے چلے جانے کے بعد کافی دیر بلند گریہ ہوتا رہا

حافظ صاحب قبلہ نے ہمارے ضلع بھکر شہر امام بارگاہ جعفریہ میں بھی دوسال محرم پڑھے اور پودے ضلع میں بہت مجالس بھی پڑھتے تھے اجکل آپکے فرزند مولانا سید حسین رضا نقوی بھی آپکے لہجہ میں مجالس پرھ رہے ہیں

علامہ حافظ سید محمد حسنین نقوی نے 2003,میں قم المقدسہ میں وفات پائ اور حرم حضرت معصومہ قم میں دفن ہوئے ۔۔

پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا

کتنے خوش قسمت ہیں کہ حرم مقدسہ میں ابدی نیند سوئے ہیں اللہ تعالی جوار سرکار امام حسین علیہ السلام میں اعلی مقام عنائت فرمائے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44776

ٹیگز