6

مختصر حالات زندی علامہ حافظ سید محمد ثقلین نقوی

  • News cod : 45148
  • 18 مارس 2023 - 13:56
مختصر حالات زندی علامہ حافظ سید محمد ثقلین نقوی

مختصر حالات زندی علامہ حافظ سید محمد ثقلین نقوی تحریر۔۔ندیم عباس شہانی علامہ حافظ سید محمد ثقلین نقوی بہت بڑے علمی گھرانے میں 27نومبر […]

مختصر حالات زندی علامہ حافظ سید محمد ثقلین نقوی

تحریر۔۔ندیم عباس شہانی
علامہ حافظ سید محمد ثقلین نقوی بہت بڑے علمی گھرانے میں 27نومبر 1952میں علی پور ضلع مظفر گڑھ میں استاذاالعلماء والفقہاء تقدس مآب سید العلماء علامہ سید محمد یار شاہ صاحب قبلہ مرحوم رحمتہ اللہ علیہ کے گھر پیدا ہوئے۔
ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد حافظ محمد رمضان کے پاس قرآن مجید حفظ کیا اور اپنے والد گرامی کے مدرسہ دارالہدی محمدیہ علی پور میں اپنے والد بزرگوار استاذاالعلماء رح سے لمعہ تک تعلیم حاصل کی پھر مزید اعلی تعلیم کے لئے قم المقدسہ تشریف لے گئے اور آیتہ العظمی سید محمد رضا گلپائیگانی اور سرکار آیتہ اللہ فاضل لنکرانی سے درس خارج حاصل کیا۔
قم مقدسہ سے وطن واپس لائے تو اپنے مدرسہ دارالہدی علی پور میں 10ماہ پڑھاتے رہے۔
قم مقدسہ میں آپ پڑھاتے بھی رہے اور مدرسہ امام المنتظر کے مسئول بھی رہے۔
آپکے چچا زاد حضرت محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی رحمتہ اللہ علیہ آپ کو علی پور سے جامعتہ المنتظر لاہور لے آئے اور 1987سے 1994 تک جامعتہ المنتظر میں پڑھاتے رہے۔
آپ نے لاہور میں مدرسہ جامعہ معصومیہ للبنات کی بنیاد رکھی اور مسجد و امام بارگاہ بھی تعمیر کرائی۔
آپ مدرسہ مدینہ العلم قلعہ ستار شاہ شیخوپورہ بھی تشریف لائے اور مدرسہ میں ایک مسجد بھی تعمیر کرائی۔

2003 میں اپنے بڑے بھائی علامہ حافظ سید محمد حسنین نقوی مرحوم کے بعد اپنے مدرسہ دارالہدی علی پور کے پرنسل مقرر ہوئے او 9سال 6ماہ تک خیرات علم بانٹتے رہے۔
آپ غرباء اور مساکین کی امداد بھی کتے تھے مدرس ہونے کے ساتھ مقرر و مبلغ بھی تھے بہت متقی پرہیزگار عالم باعمل تھے.
19فروری 2012 مدرسہ میں رات کے وقت نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملہ میں آپ شدید زخمی ہو گئے اور 27فروری 2012 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے اور 28 فروری کو اپنے والد بزرگوار کے پہلو میں مدرسہ دارالہدی علی پور ضلع مظفر گڑھ میں سپرد خاک ہوئے اللہ تعالیٰ جوار سرکار سید الشہداء علیہ السلام میں اعلی مقام عنائت فرمائے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45148

ٹیگز