5

فرانس میں عوامی آواز کو دبانے کی کوشش قابل مذمت ہے، ایرانی وزارت خارجہ

  • News cod : 45389
  • 25 مارس 2023 - 16:10
فرانس میں عوامی آواز کو دبانے کی کوشش قابل مذمت ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ہم فرانسیسی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کا احترام کرے اور نہتے شہریوں کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے سے گریز کرے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ہم فرانسیسی عوام کے پرامن مظاہروں کو دبانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم فرانسیسی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کا احترام کرے اور نہتے شہریوں کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے سے گریز کرے۔ عوام پرامن طریقے سے اپنے مطالبات کے حصول کیلئے احتجاج کررہی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45389