11

مشہد میں محفل مقاصدہ کا انعقاد، پاکستانی معروف منقبت خوانوں کی شرکت

  • News cod : 46728
  • 29 آوریل 2023 - 19:20
مشہد میں محفل مقاصدہ کا انعقاد، پاکستانی معروف منقبت خوانوں کی شرکت
عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں معظم علی مرزا اور عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں امجد بلتستانی کے مشھد مقدس آمد پر انکے اعزاز میں گوھر نایاب پروڈکشن،حلقہ علم و ادب مشھد مقدس کی جانب سے المصطفی انٹرنیشل یونیورسٹی میں ایک پروقار محفل مقاصدہ کا انعقاد ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، المصطفی انٹرنیشل یونیورسٹی مشھد مقدس میں ایک پروقار محفل مقاصدہ کا اہتمام کیا گیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا جسکا شرف قاری قرآن قبلہ محمد عابدین نے حاصل کیا۔ تلاوت کلام الہی کے بعد بلبل خراسان جناب سید محمد موسوی صاحب نے اپنے خوبصورت لب و لہجہ میں نعت رسول مقبول ص پیش کیا۔

صدر حلقہ علم و ادب مشھد مقدس قبلہ مظاھر منتظری صاحب نے اپنے خطاب میں شرکاء محفل اور پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مھمانان کی خدمت مشھد مقدس اور محفل میں آمد پر خوش آمدید کے ساتھ ساتھ گوھر نایاب پروڈکشن کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی ۔ اس کے بعد عالمی شہرت یافتہ منقبت خواں معظم علی مرزا نے اپنے مخصوص انداز میں منقبت خوانی کی ۔ عالمی شہرت یافتہہ منقبت خواں جناب امجد بلتستانی نے بھی محفل میں خوب لہو گرمایا۔

آخر میں گوھر نایاب پروڈکشن کے مدیر قبلہ محمد حسنین حسرت صاحب نے شرکاء محفل اور مھمانوں کی محفل میں آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور گوھر نایاب پروڈکشن کے ساتھ تعاون کرنے والوں بلخصوص سابق صدر مجمع طلاب کھرمنگ قبلہ شیخ محمد یوسف عرفانی صاحب اور ھئیت علی ابن ابیطالب کے مدیر فرزند ارجمند محسن طلاب خادم فرش عزاء مرحوم شیخ جعفر علی فیاض جناب مھدی فیاض صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا ساتھ ہی قبلہ حسنین حسرت صاحب نے اپنی ھنرمندی سے بنائے ہوئے اسکیچز معروف منقبت خواں جناب معظم علی مرزا اور جناب امجد بلتستانی کی خدمت میں پیش کیے۔

محفل مقاصدہ نظامت کے فرائض قبلہ عارف حسین ذاھدی صاحب انجام دے رہے تھے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46728