15

ایرانی مایہ ناز سائنسدان کے قتل پر اردوغان بھی میدان میں آگئے

  • News cod : 4707
  • 04 دسامبر 2020 - 0:02
ایرانی مایہ ناز سائنسدان کے قتل پر اردوغان بھی میدان میں آگئے
حوزہ ٹائمز|رجب طیب اردوغان نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے ٹیلی فونی رابطہ کر کے ایران کے ایٹمی سائنسداں شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کی ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوغان نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے ٹیلی فونی رابطہ کر کے ایران کے ایٹمی سائنسداں شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس قتل کے ذریعے خطے کے امن کو نشانہ بنایا گيا ہے اور انھیں یقین ہے کہ مجرم فریقوں کی خواہشیں، جو خطے میں سلامتی و استحکام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، ایک بار پھر پوری نہیں ہوں گی۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں فریقین نے دوطرفہ اور علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے سلسلے میں ایران اور ترکی کے اقدامات کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔ ترکی کے صدر نے قرہ باغ کے علاقے میں آذربائيجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ قرہ باغ کا تنازعہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گيا ہے اور ایسے ہر اقدام سے پرہیز کیا جانا چاہیے جس سے آذربائيجان کے اتحاد و ارضی سالمیت کو خطرہ لاحق ہو۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4707