5

آیت اللہ رئیسی اور فرانس کے صدر کی ٹیلیفونک گفتگو، ٘مختلف امور پر تبادلہ خیال

  • News cod : 47880
  • 10 ژوئن 2023 - 18:53
آیت اللہ رئیسی اور فرانس کے صدر کی ٹیلیفونک گفتگو، ٘مختلف امور پر تبادلہ خیال
محمد جمشیدی نے ٹوئیٹر پر اپنے اکاونٹ پر لکھا ہے کہ گفتگو کے دوران فرانس کے صدر تاکید کی کہ فرانس ایران کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔

وفاق ٹائمز، صدر رئیسی کے دفتر کے معاون محمد جمشیدی نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون نے ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی سے ٹیلفون پر رابطہ کیا اور دونوں نے ڈیڑھ گھنٹے گفتگو کی۔

محمد جمشیدی نے ٹوئیٹر پر اپنے اکاونٹ پر لکھا ہے کہ گفتگو کے دوران فرانس کے صدر تاکید کی کہ فرانس ایران کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔

جمشیدی نے مزید لکھا ہے کہ دونوں سربراہان مملکت نے خطے کے حالات کے علاوہ ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے گفتگو کی اور دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47880