7

قم المقدس میں شہداء سانحہ 1988ء کی برسی، پروقار تقریب منعقد

  • News cod : 47899
  • 12 ژوئن 2023 - 14:45
قم المقدس میں شہداء سانحہ 1988ء کی برسی، پروقار تقریب منعقد
اس پروگرام میں شہداء 88 ٹنیشن سمیت حالیہ پاراچنار اور کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی بھی کی کئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت گلگت، بلتستان، نگر و استور کے زیراہتمام حسینیہ بلتستانیہ قم المقدس ایران میں شہدائے سانحہ 1988ء کی برسی پروقار طریقے سے منائی گئی۔

برسی کی تقریب میں گلگت بلتستان کے تمام علماء کرام نے شرکت کی۔ برسی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے حوزہ علمیہ قم کے استاد حجت الاسلام والمسلمین شیخ فدا علی حلیمی نے کہا کہ شہداء کی یاد زندہ رکھنا باوفا و بیدار قوموں کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 88 کی ٹینشن میں شہید ہونے والوں کے خون کی وجہ سے آج گلگت بلتستان میں امن و امان ہے۔ اس پروگرام میں شہداء 88 ٹنیشن سمیت حالیہ پاراچنار اور کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی بھی کی کئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47899