4

پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام “ناصران امام مہدیؑ‘‘ محبین ورکشاپ

  • News cod : 48218
  • 21 ژوئن 2023 - 15:28
پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام “ناصران امام مہدیؑ‘‘ محبین ورکشاپ
ورکشاپ میں سیرت معصومینؑ کوئز کے ٹاپ 10 محبین کو انعامات دئیے گئے اور قرآن مجید ختم کرنے والے 5 محبین کو شلیڈز اور اسناد سے نوازا گیا۔ پروگرام میں سنئیر اراکین، ممبران اور محبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

وفاق ٹائمز، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیراہتمام “ناصران امام مہدیؑ‘‘ محبین ورکشاپ، ختم القرآن و سیرت معصومینؑ کوئز رزلٹ” کا انعقاد امامیہ کالونی امام بارگاہ پاراچنار میں کیا گیا۔

جس میں علامہ باقر حسین حیدری، علامہ اقبال حسین مجلسی، علامہ معصوم شاہ نے محبین کے ساتھ مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ورکشاپ میں سیرت معصومینؑ کوئز کے ٹاپ 10 محبین کو انعامات دئیے گئے اور قرآن مجید ختم کرنے والے 5 محبین کو شلیڈز اور اسناد سے نوازا گیا۔ پروگرام میں سنئیر اراکین، ممبران اور محبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48218