8

جامعۃالکوثر میں دین شناسی شارٹ کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد

  • News cod : 48486
  • 04 جولای 2023 - 18:57
جامعۃالکوثر میں دین شناسی شارٹ کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد
تقریب کے اختتام پر طلباء کے والدین نے جامعۃالکوثر کا دورہ کیا اور اس عظیم الشان دینی مرکز کی شان و شوکت اور قومی و ملی فعالیت کو بے حد سراہا۔

وفاق ٹائمز، وطن عزیز پاکستان میں قومی و ملی سرگرمیوں کے مرکز و محور عظیم دینی درسگاہ جامعۃالکوثر میں جوانان قوم و ملت کو دینی تعلیمات اور اسلامی اقدار و اخلاقیات سے روشناس کرانے کے لئے جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں حسب سابق امسال بھی ایک شارٹ ٹرم دین شناسی کورس کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں اسلام آباد اور دیگر مقامات سے نوجوانان ملت نے شرکت کی۔

مذکورہ کورس کے اختتام پر جامعۃالکوثر کے جدید سہولیات سے آراستہ المصطفی آڈیٹوریم میں ایک شاندار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دین شناسی کورس کے طلباء اور ان کے والدین نے بصد شوق شرکت کرتے ہوئے جامعۃالکوثر کے اساتذہ کرام کے دست مبارک سے اپنے نونہالوں کو اسناد افتخار عطا ہونے کے یادگار مناظر اپنی نگاہوں میں محفوظ کئے۔

اس موقع پر دو کامیاب طلاب کے علاوہ استاد محترم آقائے اشرف حسین اخونزادہ قبلہ نے خصوصی خطاب فرمایا۔جبکہ جامعۃالکوثر کے ممتاز فاضل و نامور مقرر آقائے حسنین عباس نے نظامت کے فرائض بخیر و خوبی انجام دئیے۔ تقریب کے اختتام پر طلباء کے والدین نے جامعۃالکوثر کا دورہ کیا اور اس عظیم الشان دینی مرکز کی شان و شوکت اور قومی و ملی فعالیت کو بے حد سراہا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48486