10

شیعہ علما ءکونسل کے زیر اہتمام ” یوم عظمت قرآن“ منایاگیا

  • News cod : 48569
  • 08 جولای 2023 - 12:11
شیعہ علما ءکونسل کے زیر اہتمام ” یوم عظمت قرآن“ منایاگیا
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علما ءکونسل کے زیر اہتمام ” یوم عظمت قرآن“ منایاگیا۔

وفاق ٹائمز، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علما ءکونسل کے زیر اہتمام ” یوم عظمت قرآن“ منایاگیا۔ علمائے کرام اور آئمہ جمعہ نے خطبات جمعہ میں سویڈن میں کتاب الٰہی کی توہین کے حوالے سے عوا م الناس کو آگاہ کیا ،مذمتی قراردادیں منظورکیں اورمساجد کے باہر احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ۔

مسجد حائری وسن پورہ لاہور میں سیکرٹری رابطہ کمیٹی شیعہ علما کونسل پنجاب قاسم علی قاسمی ، جعفر علی شاہ، آصف علی زیدی اور دیگر رہنما وں نے کہا کتاب ہدایت اور کلام الٰہی قرآن کی بے حرمتی سے دنیا میں بدامنی پیدا ہو ئی ہے۔مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا گیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ تما م مسلم ممالک سویڈن سے سفارتی تعلقات منقطع کریں۔اور سویڈن کے سفیر کو فی الفور پاکستان سے بے دخل کیا جائے۔انہوں نے کہا اظہار رائے کی آڑ میں کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48569