15

اقوام متحدہ غزہ پٹی میں طبی سازو سامان کے تحفظ کے اپنے فریضے پر عمل کرے، حماس

  • News cod : 52593
  • 18 دسامبر 2023 - 20:52
اقوام متحدہ غزہ پٹی میں طبی سازو سامان کے تحفظ کے اپنے فریضے پر عمل کرے، حماس
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ الشفا ہسپتال کے طبی عملے کے لئے بنیادی ضروریات کی فراہمی کے اپنے فریضے پر عمل کریں۔

وفاق ٹائمز، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ الشفا ہسپتال کے طبی عملے کے لئے بنیادی ضروریات کی فراہمی کے اپنے فریضے پر عمل کریں۔ حماس نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے وہ عام فلسطینی شہریوں اور طبی شعبے کے خلاف، کہ جو صیہونیوں کی دن رات بمباری کی زد میں ہے، وحشی جرائم کی وجہ سے غاصب حکومت کے عہدہ داروں کو جوابدہ بنانے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔

بیان میں تحریک حماس نے کہا ہے کہ ان جرائم کی تازہ مثال آج پیر کی صبح الشفا ہسپتال اور کل رات ناصر ہسپتال پر ہونے والا حملہ ہے جس کے نتیجے میں متعدد بیمار اور بے گھر افراد شہید ہوگئے۔

حماس کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ایک جنگی جرم ہے اور بین الاقوامی قوانین اور نظام کے تئیں غاصب صیہونیوں کی عدم توجہ کا غماز ہے۔

یہ بیان صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کے الشفا ہسپتال کے شعبہ جراحت کی عمارت پر بمباری کے نتیجے میں 22 فلسطینی شہریوں کی شہادت کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بے گھر افراد تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52593