9

پاکستان میں عام انتخابات: پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع

  • News cod : 53589
  • 08 فوریه 2024 - 17:54
پاکستان میں عام انتخابات: پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع
مجموعی طور پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 855 نشستوں پر ملک بھر میں 17 ہزار 758 امیدوار میدان میں تھے۔

وفاق ٹائمز، صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہا جس کے لیے ملک بھر سے 12 کروڑ 79 لاکھ 21 ہزار 49 رجسٹرڈ ووٹرز تھے۔

مجموعی طور پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 855 نشستوں پر ملک بھر میں 17 ہزار 758 امیدوار میدان میں تھے۔

ملک میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی تجویز زیرِ غور نہیں ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ووٹنگ کا وقت شام 5 بجے تک برقرار رہے گا اور تمام پولنگ اسٹیشنز کے دروازے شام 5 بجے بند کر دیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا تھا کہ 5 بجے تک پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود افراد ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج 6 بجے کے بعد نشر ہوسکیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53589

ٹیگز