17

قرآنی تعلیمات ہی کامیابی کی ضمانت ہیں، سربراہ سنی اتحاد کونسل

  • News cod : 5522
  • 13 دسامبر 2020 - 14:24
قرآنی تعلیمات ہی کامیابی کی ضمانت ہیں، سربراہ سنی اتحاد کونسل
حوزہ ٹائمز|قرآن بورڈ پنجاب کے لاہور دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے قرآن بورڈ پنجاب کے چیئرمین اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قرآنی تعلیمات ہی کامیابی کی ضمانت ہیں، تحفظِ ناموسِ رسالت وہ اہم فریضہ ہے، جس میں کوتاہی کی گنجائش نہیں، قرآن تربیت کیلئے پیار و محبت کا درس دیتا ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قرآن بورڈ پنجاب کے لاہور دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے قرآن بورڈ پنجاب کے چیئرمین اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قرآنی تعلیمات ہی کامیابی کی ضمانت ہیں، تحفظِ ناموسِ رسالت وہ اہم فریضہ ہے، جس میں کوتاہی کی گنجائش نہیں، قرآن تربیت کیلئے پیار و محبت کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی تعلیمات کے ذریعے پوری دنیا میں امن قائم کرنا ہوگا، اللہ تعالیٰ کی پناہ کے قلعے میں آنا ہوگا، تاکہ شیطان جذبوں کو ٹھنڈا نہ کرسکے، پاکستان اور اسلام لازم و ملزوم ہیں، پاکستان کو سیکولر ملک بنانے کا خواب دیکھنے والے ناکام و نامراد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن چار بنیادی عقائد توحید، رسالت قرآن و اسلام کی صداقت اور آخرت پر یقین سکھاتا ہے، کتوں اور بلیوں کے حقوق کیلئے تنظیمیں بنانے والا مغرب ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی محبوب ہستی کی ناموس کے تحفظ کیلئے قانون سازی سے کیوں گریزاں ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ دین و ملت کے وفادار اور ناموسِ رسالت کے پہرے دار رہیں گے، اہل حق آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ کریں گے، قانون ناموس رسالت میں کوئی ترمیم نہیں ہو رہی، لبرل اور سیکولر فاشسٹ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، قادیانی سیکولر لابی قانون ناموس رسالت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، ناموس رسالت پر پہرہ دینا ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُمت مسلمہ کو صلاح الدین ایوبی اور نور الدین زنگی جیسے حکمرانوں کی ضرورت ہے، علماء تحفظِ ناموسِ رسالت کا جذبہ نئی نسل کی روحوں میں اتار دیں، مغرب کے مقابلے کیلئے مسلم کرنسی کا اجراء وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5522