3

علامہ اقبال نے خودی کے سفیر اور پیامبر کی حیثیت سے مسلمانانِ برصغیر کو بلند نظری، اولوالعزمی اور استخلاص کا درس دیا ،معصومہ نقوی

  • News cod : 55225
  • 21 آوریل 2024 - 23:17
علامہ اقبال نے خودی کے سفیر اور پیامبر کی حیثیت سے مسلمانانِ برصغیر کو بلند نظری، اولوالعزمی اور استخلاص کا درس دیا ،معصومہ نقوی
ان کا مزید کہنا تھا کہ شاعر مشرق کے کا پیغام قرآنی اور الہی اصولوں پر مبنی ہے جسے اپنا کر ہم خوددار ، محکم اور فلاحی اسلامی ریاست کا قیام عمل میں لا سکتے ہیں

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے یوم وفات حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کے موقع پر کہا کہ اقبال نے خودی کے سفیر اور پیامبر کی حیثیت سے مسلمانانِ برصغیر کو بلند نظری، اولوالعزمی اور استخلاص کا درس دیا آپ کے کلام سے اگر صحیح طور استفادہ کیا جائے تو وہ معاشرے میں انقلابی اصلاحات پیدا کرنے کا موجب بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست علامہ اقبال ؒ کی زندگی کا ایک اہم اور روشن باب رہا، جسکی بدولت انہوں نے قیام پاکستان سے سترہ برس پیشتر ہی اپنی بصیرت سے مستقبل کے دھندلے نقوش میں ایک آزاد اسلامی مملکت کا نقشہ ابھرتے ہوئے دیکھ لیا تھا لیکن آزادی حاصل کرنے کے باوجود ہم آج تک یہود و نصاری کی فکری غلامی کے شنکجے میں قید ہیں۔جب تک اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اپنی زندگیوں پر لاگو نہیں کیا جاتا تب تک مسلمان پستی و ذلت کا شکار رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاعر مشرق کے کا پیغام قرآنی اور الہی اصولوں پر مبنی ہے جسے اپنا کر ہم خوددار ، محکم اور فلاحی اسلامی ریاست کا قیام عمل میں لا سکتے ہیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55225