وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیئنر نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام مولانا سید باقر حسین نقوی کی وفات پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
جس کا متن حسب ذیل ہے:
انا لله و انا الیه راجعون
متقی اور پرہیزگار عالم حجۃ الاسلام مولانا سید باقر حسین نقوی (قدس سرّہ) کی رحلت کی افسوسناک خبر سنی۔ انہوں نے اپنی بابرکت زندگی مخلصانہ علمی و عملی مجاہدت و کوشش اور باصلاحیت افراد اور نفوسِ مستعدہ کی تربیت میں گزاری۔
میں اپنی طرف سے ان کے گھر والوں، شاگردوں اور عقیدتمندوں کی خدمت میں اس روحانی اور پارسا شخصیت کی رحلت پر تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم اور انکے بھائی محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نقوی (رضوان الله تعالی علیه) کے لیے مغفرت اور علوِّ درجات کی دعا کے ساتھ ان کے پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔
سید مرید حسین نقوی
سیئنر نائب صدر
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان