20

قوم صدر رئیسی اور ان کی ٹیم کے لئے دعا کرے، رہبر معظم

  • News cod : 55579
  • 19 می 2024 - 22:06
قوم صدر رئیسی اور ان کی ٹیم کے لئے دعا کرے، رہبر معظم
رہبر معظم نے کہا ہے کہ ساری قوم صدر رئیسی اور ان کی ٹیم کی سلامتی کے لیے دعا کرے۔

وفاق ٹائمز، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی قوم صدر رئیسی اور ان کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے لیے دعا کرے۔

امام رضا علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کے گھر والوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والا حادثہ تشویش ناک ہے۔ امید ہے کہ اللہ تعالی صدر مملکت اور ان کی ٹیم کو ایرانی قوم کو سلامتی کے ساتھ ہمارے درمیان لوٹا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ فکرمند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ملک کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55579

ٹیگز