وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، پرنسپل مدرسہ الامام المنتظر قم ، وفاق ٹائمز کے منیجنگ ڈائریکٹر حجت الاسلام سید حسن نقوی نے آیت اللہ رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت کے موقع پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امام زمان، رہبر معظم انقلاب، ملت ایران اور تمام مسلمانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ وہ ملت اسلامیہ کے اہم مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین کے ایک مضبوط حامی اور محافظ اور اپنی تمام ذمہ داریوں میں مزاحمتی تحریکوں کے زبردست مددگار تھے۔
اس بیان میں کہا گیا کہ ہم اللہ تعالیٰ سے ان عظیم شہداء کے لئے رحمت اور پسماندگان کے لئے صبر کی دعا کرتے ہیں۔