دفتر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ جمہوری اسلامی ایران کے صدر حضرت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آسمانی ہوگئے۔
یقینا یہ خبر انتہائی غمناک ہے۔ حضرت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ایک با بصیرت انسان، عالم با عمل تھے یہ سانحہ یقینا ملت ایران و رہبر معظم انقلاب کیلئے ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔
اس غمزدہ موقع پر صدر وفاق المدارس ، نائب صدر و سیکرٹری جنزل اور تمام اراکین وفاق المدارس کی طرف سے رہبر معظم انقلاب ، ملت ایران و خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔ دعا ہے خداوند متعال انکے درجات عالی و متعالی فرمائے۔