11

صدر مملکت ایران کی شہادت پر آیت اللہ سیستانی کا تعزیتی پیغام

  • News cod : 55642
  • 20 می 2024 - 16:19
صدر مملکت ایران کی شہادت پر آیت اللہ سیستانی کا تعزیتی پیغام
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اور ان کے معزز ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں رحلت کی خبر ملی جسے سن کر بہت افسوس ہوا۔

وفاق ٹائمز، صدر مملکت ایران حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر آیت اللہ سیستانی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

آیت اللہ العظمی سیستانی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

إنا لله وإنا الیه راجعون

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اور ان کے معزز ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں رحلت کی خبر ملی جسے سن کر بہت افسوس ہوا۔

اس دردناک مصیبت پر ہم ایران کی معزز قوم اور اسلامی جمہوریہ ایران کے معزز حکام بالخصوص پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ سے مرحومین کے لواحقین اور تمام کے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی اور اجز جزیل کی دعا کرتے ہیں۔

ولا حول ولا قوة إلا بالله العلی العظیم.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55642

ٹیگز