8

شہید صدر رئیسی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ حرم امام رضاؑ میں سپرد خاک

  • News cod : 55776
  • 23 می 2024 - 20:25
شہید صدر رئیسی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ حرم امام رضاؑ میں سپرد خاک
شہید صدر رئیسی کو ہزاروں عقیدت مندوں کی موجودگی میں حرم امام رضا علیہ السلام میں دفن کیا گیا۔

شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مشہد میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں حرم امام رضا علیہ السلام میں دفن کیا گیا۔

شہید صدر رئیسی اور دیگر شہداء کو کل تہران میں تشییع کے بعد آج مختلف شہروں میں تشییع اور تدفین کے لئے لے جایا گیا۔

جمعرات صبح ساڑھے نو بجے خراسان جنوبی کے مرکز بیرجند میں شہید صدر کی تشییع جنازہ ہوئی جس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

جنوبی خراسان کے بعد ان کو خراسان رضوی لے جایا گیا اور عوام کی بڑی تعداد نے بسیج اسکوائر سے حرم امام رضا علیہ السلام تک تشییع میں شرکت کی۔

شہید صدر رئیسی کی تشییع میں زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے شریک تھے۔ شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے اور نوحہ خوانی و سینہ زنی کررہے تھے۔

واضح رہے کہ شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی مشرقی آذربائیجان کے دورے کے دوران فضائی حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55776

ٹیگز