10

شہید آیت اللہ رئیسی کی زندگی ہمارے لئے نمونہ ہے/علامہ قاضی نیازؒ اور شہید صدر رئیسی نے عدلیہ میں کئی سال ایک ساتھ کام کیا

  • News cod : 55892
  • 31 می 2024 - 0:39
شہید آیت اللہ رئیسی کی زندگی ہمارے لئے نمونہ ہے/علامہ قاضی نیازؒ اور شہید صدر رئیسی نے عدلیہ میں کئی سال ایک ساتھ کام کیا
فقہ ہائیر ایجوکیشن کمپلیکس قم میں ہونے والی علمی نشست سے آیت اللہ محسن فقیہی اور علامہ افتخار نقوی نے خطاب کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ امام المنتظر کے شعبہ تحقیق، معاونت پژوهش و انجمن علمی مدرسہ الامام المنتظر عج اور تشکل فرهنگی کوثر ولایت کی جانب سے حوزہ علمیہ قم کی فقہ ہائیر ایجوکیشن کمپلیکس کے شہیدین ہال میں شہید صدر رئیسی کی سیاسی اور علمی خدمات پر علمی نشست ہوئی جس میں امام خمینی ٹرسٹ پاکستان کے سربراہ علامہ سید افتخار نقوی نے کرتے ہوئے کہا کہ شہید صدر رئیسی نے ایران کے دیہاتوں سے لے کر اقوام متحدہ تک ہر جگہ اللہ کی رضایت کے لئے خدمات انجام دیں۔ ان کی زندگی ہمارے لئے نمونہ ہے۔

نشست کے دوران مدرسہ امام المنتظر کے شعبہ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر رئیس اعظم شاہد نے قم میں دفتر قائد ملت جعفریہ اور جامعہ المصطفی العالمیہ کے اساتذہ اور طلاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مرحوم علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی اور شہید صدر آیت اللہ رئیسی نے عدلیہ میں سالوں تک ایک ساتھ کام کیا۔ دونوں نے صوبہ ہمدان، لرستان، مرکزی اور خوزستان میں شرپسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

علامہ قاضی سید نیاز حسین نقویؒ نے ایران میں خدمات انجام دینے کے بعد علمی اور ثقافتی خدمات انجام دینے کے لئے پاکستان واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55892

ٹیگز