3

حرم امام رضا علیہ السلام میں عظیم الشان جشن عید غدیر کا اہتمام

  • News cod : 56228
  • 24 ژوئن 2024 - 18:09
حرم امام رضا علیہ السلام میں عظیم الشان جشن عید غدیر کا اہتمام
حرم امام رضا علیہ السلام کے شعبہ تبلیغات اسلامی کے نائب صدر نے حرم امام رضا علیہ السلام میں عید غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن عید غدیر کے انعقاد کا اعلان کیا۔

وفاق ٹائمز، امام رضا علیہ السلام کے شعبہ تبلیغات اسلامی کے نائب صدر حجۃ ‌الاسلام والمسلمین حسین شریعتی ‌نژاد نے حرم امام رضا علیہ السلام میں عید غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن عید غدیر کے انعقاد کا اعلان کیا۔

انہوں نے مزید کہا: جشن عید منگل کی صبح حرم ےولایت ہال (تالار ولایت) میں منعقد کیا جائے گا جس میں زائرین اور مجاورین حرم حضرت امام رضا علیہ السلام شرکت فرمائیں گے۔

امام رضا علیہ السلام کے شعبہ تبلیغات اسلامی کے نائب صدر نے کہا: اس جشن کا آغاز عید کی صبح حرم امام رضا علیہ السلام کے قاری اور موذن سید جواد حسینی کی خوبصورت تلاوت کے ذریعہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا: تلاوت قرآن کریم کے بعد جشن کا باقاعدہ آغاز ہوگا جس میں شعرائے کرام اپنے مخصوص انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=56228

ٹیگز