اربعین کی ثقافتی اور تعلیمی کمیٹی کے سربراہ اور بیت الحکمہ کے مواصلات کے سربراہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مشترکہ ثقافتی اور سائنسی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ اجلاس بغداد کے بیت الحکمہ مرکز میں منعقد ہوا، مظفر الربیعی نے ثقافتی اور سائنسی میدان میں بیت الحکمہ کی صلاحیتوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور اربعین ثقافتی کمیٹی کی ثقافتی اور سائنسی امور کی طرف توجہ کو سراہا۔ اربعین کے میدان میں اور عراقی یونیورسٹیوں میں کامیاب کانفرنسوں کے انعقاد اور ایران کہ اقدام کو قابل قدر قرار دیا اور اس میدان میں مزید تعاون نیز دانشوروں کے کاموں کی اشاعت پر تاکید کی۔
اس ملاقات میں اربعین کی ثقافتی اور تعلیمی کمیٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام احمدی نے آنے والے اربعین کے لیے طے شدہ منصوبوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور ساتھ ہی ساتھ عظیم صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خطاب حسینی کی عالمگیریت کے لیے مشترکہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
اور اربعین کی ثقافتی تحریک کہ مشترکہ منصوبوں کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے اس سال کے اربعین کے نعرے کی وضاحت کرتے ہوئے کانفرنسوں کے انعقاد میں بیت الحکمہ کے ثقافتی کمیٹی کے ساتھ تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
ربیعی نے اس سال اربعین کے نعرے بعنوان “کربلا براستہ الاقصی” کے طور پہ انتخاب کو ہوشیار اور انتہائی قابل اور مناسب قرار دیا اور مزید کہا: تمام امت مسلمہ اور کروڑوں اربعین کے دل غزہ کے ساتھ ہیں اور ان کا سب سے اہم مسئلہ ہے فلسطین کے دردناک واقعات ہیں۔
اس ملاقات میں دنیا بالخصوص یورپ میں اربعین کے پروگراموں کو متعارف کرانے اور ان کی حمایت میں تعاون اور متون کے ترجمے اور تصنیف اور مشترکہ اجلاسوں میں تعاون کرنے اور بیت الحکمہ سے ایک نمائندے کو اس کا رکن بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔