12

تحریک حسینی تمام میدانوں میں انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہے، امام جمعہ نجف

  • News cod : 56533
  • 05 جولای 2024 - 18:17
تحریک حسینی تمام میدانوں میں انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہے، امام جمعہ نجف
حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی تحریک روئے زمین پر ایک ایسا حماسہ ہے جس نے تمام نسلوں اور سماجی طبقوں کو اکٹھا کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی، نجف اشرف کے امام جمعہ اور عراق کی اسلامی سپریم مجلس کے رکن نے سوگواروں کی یاد میں سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔ منبر حسینی کا اہتمام عراق کی اسلامی سپریم مجلس کے خواتین کے دفتر نے نجف اشرف میں امام حسین علیہ السلام کے ہال میں منعقد کیا تھا، انہوں نے کہا کہ روۓ زمین پہ تحریکِ حسینی ایک ایسی حماسہ ہے جس نے تمام نسلوں اور سماجی طبقوں کو اکٹھا کیا ہے کہ جس میں نوجوان، بچے، عورتیں، بوڑھے، سیاہ فام، مسلمان اور عیسائی شریک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک حسینی کامیابیوں کا ایک مجموعہ ہے جس نے اسے اسلامی فکر کے تمام مسائل کو سرفہرست رکھا ہے۔ حسینیت کا موضوع حقیقت پر مبنی ایک حماسہ ہے جس میں ہمت، لگن، عبادت اور پرہیزگاری کی تمام اسلامی اقدار شامل ہیں۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے کہا کہ حسینی تحریک تمام میدانوں میں انسانیت کے لیے ایک حماسہ ہے، اسی وجہ سے حسینی کی تحریک نے دینی فکر اور اسلامی تجربے میں ایک خاص مقام حاصل کیا ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین قبانچی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم حسینی ہیں، یعنی ہم مہدوی ہیں۔ آغاز کربلا سے تھا اور انتہا حضرت بقیة اللہ الاعظم (عج) کا ظہور ہے۔ ہم حسینی ہیں لہٰذا ہمیں امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی راہ پہ چلنے کی تیاری کرنی چاہیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=56533

ٹیگز