وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محفوظی کی وفات پر پرنسپل مدرسہ الامام المنتظر قم ایران حجت الاسلام سید حسن نقوی نے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ محفوظی متقی اور پرہیزگار عالم مرحوم آیت اللہ محفوظی کی وفات کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔
اس عظیم مصیبت پر میں علمائے کرام اور طلاب حوزات علمیہ ، مرحوم کے اہل خانہ، عقیدت مندوں خاص طور پر ھرسین کے لوگوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔
خدا وند متعال سے دعا ہے کہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔