3

علاج کے مراحل سے گذرنے کے بعد آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی نے بحث خارج کا درس دوبارہ شروع کردیا

  • News cod : 57423
  • 12 سپتامبر 2024 - 14:40
علاج کے مراحل سے گذرنے کے بعد آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی نے بحث خارج کا درس دوبارہ شروع کردیا
علاج کے مراحل سے گذرنے کے بعد آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے بحث خارج کا درس دوبارہ شروع کردیا

وفاق ٹائمز،  آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشيرحسين نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں صحت کی خرابی کی وجہ سے اور شفایابی کے بعد کئی مہینوں کے بعد بحث خارج کا درس شروع کردیا ہے جس میں حوزہ علمیہ کے افاضل و علماء کرام حسب دستور سابق شرکت فرما رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کو گذشتہ مہینوں میں صحت کی پریشانی لاحق ہوئی تھی، اور کئی آپریشن اور اس کے بعد صحت یابی کے دور سے گذرنے کے بعد انہوں نے درس کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

مرکزی دفتر سب سے پہلے تو پروردگار عالم کا شکریہ ادا کرتا ہے اس کے بعد ان تمام محترمین کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ان کی أحوال پُرسی کی، اور مومنین کرام کو اطمینان دلاتے ہیں کہ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ان شاء اللہ ان اپنی علمی اور تمام خدمات کا آغاز کر دینگے تاکہ حسب سابق محمد و آل محمد علیھم السلام کے دین اور حوزہ علمیہ کی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57423

ٹیگز