1

آج عالم اسلام کا اہم مسئلہ تمام مسلمانوں کے مابین عالمی اتحاد ہے،‌ نمایندہ ولی فقیہ خراسان رضوی

  • News cod : 57427
  • 12 سپتامبر 2024 - 15:59
آج عالم اسلام کا اہم مسئلہ تمام مسلمانوں کے مابین عالمی اتحاد ہے،‌ نمایندہ ولی فقیہ خراسان رضوی
خراسان میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندے نے یہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد مزاحمت کے میدان میں بخوبی قائم ہو گیا ہے۔ آج یمن اور عراق میں سنی اور شیعہ ایک ساتھ اسرائیل اور دشمنوں سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید احمد علم الہدی نے صوبہ خراسان کے اطراف شہروں کے علماء سے نمایندہ ولی فقیہ کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مخلتف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آیت اللہ علم الہدیٰ نےاتحاد کے موضوع سے متعلق کہا کہ آج اسلامی نظام اور مزاحمت کے میدان میں اتحاد کے موضوع کی طرف رسمی رجحان بن چکا ہے۔

عالمی طاقت کے حصول کے لیے، امریکہ اور یورپ تمام ثقافتوں، قوموں کے اتحاد اور طاقتوں کے ساتھ ایک حد تک اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ہے، اسکے راستے میں واحد رکاوٹ صرف اسلام ہے۔ اس لیے انہوں نے غزہ اور فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کا اقدام کیا ہے مگر درحقیقت انکا یہ اقدام انکے اپنے ذوال کی پہلی سیڑھی ہے۔

نمایندہ ولی فقیہ خراسان نے یہ بیان کیا کہ ناکازاکی اور ہیروشیما کی نسل کشی پر کسی نے بھی امریکہ پر اعتراض نہیں کیا، مزید کہا کہ ایسے حالات میں مسلمانوں کو وحدت کی صورت میں نظر آنا چاہیے، کیونکہ اگر ہم ایک ساتھ کھڑے ہو کر ان صیہونی حکومت کا مقابلہ کریں گے تو ہم ان کے اقتدار کے حصول کے منصوبے کو ناکام بنا سکتے ہیں اور دنیا کو ایک اسلامی حکومت کے لیے تیار کر سکتے ہیں۔

آیت اللہ العظمی الہدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ یہ اتحاد مزاحمت کے میدان میں اچھی طرح سے قائم ہو چکا ہے، آج یمن اور عراق میں سنی اور شیعہ شانہ بشانہ مزاحمت اور مقابلہ کر رہے ہیں، مزید تاکید کی کہ اگر یہ اتحاد دوسرے اسلامی معاشروں میں بھی رائج ہو جائے تو یہ اتحاد کبھی ناکام نہیں ہو گا، بلکہ پھر دنیا کی کوئی بھی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی ہے اور پھر ایسی صورت میں اسلام کی فتح یقینی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57427

ٹیگز