2

قم میں مقیم پاکستانی طلباء کی جانب سے مزاحمتی محاذ کی کامیابی کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

  • News cod : 57720
  • 25 سپتامبر 2024 - 16:51
قم میں مقیم پاکستانی طلباء کی جانب سے مزاحمتی محاذ کی کامیابی کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے سیکرٹری برائے ثقافتی امور حجۃ الاسلام مہدی کربلائی نے کہا کہ قم کے حسینیہ بلتستانیہ میں لبنان کی مزاحمتی تحریک کے سربراہ "سید حسن نصراللہ" کی صحت و سلامتی اور لبنان اور فلسطین میں مزاحمتی محاذ کی فتح و کامیابی کے لئے اجتماعی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان کے سیکرٹری برائے ثقافتی امور حجۃ الاسلام مہدی کربلائی نے بتایا کہ قم میں حسینیہ بلتستانیہ میں لبنان کی مزاحمتی تحریک کے سربراہ “سید حسن نصراللہ” کی صحت و سلامتی اور لبنان اور فلسطین میں مزاحمتی محاذ کی فتح و کامیابی کے لئے اجتماعی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ غاصب اسرائیلی حکومت کے لبنان اور فلسطین پر وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں لبنان اور غزہ کے نہتے عوام کی شہادت پر قم کے حسینیہ بلتستانیہ میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔
یہ تقریب لبنان اور فلسطین کی مزاحمت کی کامیابی اور زخمیوں کی صحت و تندرستی کے لیے منعقد کی گئی۔

جس میں قرآن مجید کی تلاوت اور صحیفہ سجادیہ کی ستائیسویں دعا پڑھتے ہوئے شرکائے محفل نے اہل بیت (ع) سے توسل کے ذریعے مزاحمتی محاذ کے رہنما سید حسن نصر اللہ کی صحت و سلامتی اور غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام اور مزاحمت کی کامیابی کے لیے دعا کی اور آخر میں عالم استکبار اور صیہونیوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اسرائیل کے وحشیانہ جرائم پر غم و غصے کا اظہار کیا۔

اس دعائیہ تقریب کے اختتام پر جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر سید احمد رضوی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ اسلامی محاذ کی فتح و کامیابی کے لئے دعا کرنا ہماری کمترین ذمہ داری ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57720

ٹیگز