وفاق ٹائمز، سیکرٹر ی جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ محمد افضل حیدری نے تعزیتی بیان میں کہا کہ سید حسن نصراللہ اپنے جد امجد حضرت امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شہادت کے درجے پر فائز ہوئے ہیں۔ان شاءاللہ شہید کا خون بیت المقدس کی آزادی کا موجب بنے گا ۔
مرد مجاہد مدافع اسلام فرزند علی آپ صرف فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کو نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کویتیم کرگئے۔
اسلام کتنا عظیم مکتب ہے جس کے دفاع کے لئے ایسی عظیم ہستیاں قربان ہورہی ہیں ۔ان کا کہنا تھا سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد جو بھی قیادت آے گی اسرائیل کے لئے موت بن کرآئے گی۔