وفاق ٹائمز، سینئر نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ سید مرید حسین نقوی نے حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا سید حسن نصراللہ لشکر اسلام کا عظیم لیڈرتھا، جو فلسطینیوں کا دفاع کرتے ہوئے شہیدہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ سید مقاومت اور ان کے اہل خانہ کی شہادت پر حضرت ولیعصر (عج)، سید حسن نصراللہ کے معزز خاندان، لبنان کے معزز اور شجاع عوام اور دنیا بھر کے آزاد انسانوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ میں اس عظیم شہید کی روح کے لیے بلندی درجات اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔