4

رہبر معظم کے نام حافظ سید ریاض حسین نجفی کا تعزیتی پیغام

  • News cod : 57935
  • 10 اکتبر 2024 - 13:18
رہبر معظم کے نام حافظ سید ریاض حسین نجفی کا تعزیتی پیغام
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام ایک تسلیتی پیغام جاری کیا ہے ۔

وفاق ٹائمز، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام ایک تسلیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای (دامت برکاتہ)

سلام علیکم

مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجالٌ صَدَقُوا ما عاهَدُوا اللّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضى نَحْبَهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَ ما بَدَّلُوا تَبْدِیلاً۔

مومنوں میں سے کچھ مرد وہ ہیں جنہوں نے اللہ سے کیا ہوا عہد سچ کر دکھایا۔ ان میں سے کچھ اپنی راہ پا گئے اور کچھ انتظار کر رہے ہیں، اور انہوں نے اپنے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ (سورہ احزاب: 23)

ناقابل شکست مجاہد، سید مقاومت حضرتعالی کے باوفا ساتھی، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ رضوان اللہ علیہ کی شہادت پر بقیۃ اللہ الاعظم (عج)، حضرتعالی، مراجع کرام، لبنان کے شریف عوام، دنیا بھر کے حریت پسندوں اور سید مقاومت کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ہم خداوند متعال سے دعا گو ہیں کہ وہ اس عظیم شہید اور ان کے ساتھیوں کے درجات کو بلند کرے اور انہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے، اور ساتھ ہی دعا کرتے ہیں کہ اس دنیا سے صیہونیت کا مکمل خاتمہ ہو۔

والسلام علیکم و علی جمیع عباد اللہ الصالحین

حافظ سید ریاض حسین نجفی

سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

سرپرست اعلیٰ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57935

ٹیگز