وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای شہید سیکورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی شرارت کو نظر انداز کیا جائے اور نہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جائے۔ دشمن کی اسٹریٹجک غلطیوں کو ناکام بنایا جائے۔
حسینیہ امام خمینی میں ہونے والی ملاقات کے دوران رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ دشمن کو ایرانی قوم اور جوانوں کے عزم قوی اور طاقت دکھائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کو ایرانی قوم کے قوی ارادے اور طاقت دکھانے کے لئے حکام ملک اور قوم کی مصلحت کے مطابق مناسب فیصلہ کریں۔