2

خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی

  • News cod : 58957
  • 07 دسامبر 2024 - 17:42
خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی
انہوں نے زندگانی اور سیرتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مختلف پہلوؤں کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ عظمت و مقام بی بی دو عالم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو بیان کیا۔

وفاق ٹائمز، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سابق سینئر نائب صدر اور بزرگ عالم دین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقویؒ کے درجات کی بلندی کیلئے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت و کردار اور طرز زندگی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔
انہوں نے زندگانی اور سیرتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مختلف پہلوؤں کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ عظمت و مقام بی بی دو عالم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو بیان کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ رسول اکرم کی چہیتی بیٹی، علی مرتضیٰ کی زوجہ اور حسن و حسین کی والدہ ماجدہ ہونے کے ساتھ ساتھ وہ عظیم مجاہدہ تھیں، جنہوں نے ہر محاذ پر دفاع اسلام کیلئے رسالت ماب کے شانہ بشانہ سخت اور طویل جدوجہد کی اور اسلام کی جڑوں کو ہمیشہ کیلئے مضبوط اور مستحکم کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=58957

ٹیگز