وفاق ٹائمز، مکتب تشیع کے خدمت گزار،ڈیرہ اسماعیل خان کی علمی شخصیت، حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کے فارغ التحصیل بزرگ علماء کے ہمدرس، حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی (دام عزہ) کے بہترین ساتھی، جناب مولانا مرید حسین کاظم (اعلی اللہ مقامہ)وفات پاگئے۔
حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور سے جاری ایک تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا مرید حسین کاظم مکتب تشیع کے خدمت گزار،ڈیرہ اسماعیل خان کی علمی شخصیت، حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کے فارغ التحصیل بزرگ علماء کے ہمدرس، حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی (دام عزہ) کے بہترین ساتھی تھے۔
بیان میں کہا ہے کہ مرحوم مولانا مرید حسین کاظم کی رحلت ایک قومی خسارہ ہے۔ انکے خانوادہ،علماء کرام،شاگردان اور جملہ وابستگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی اور مرحوم کے درجات بلند و جملہ لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔