3

آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی سے پاکستان کے سیکرٹری وزارت قانون کی ملاقات

  • News cod : 59781
  • 23 ژانویه 2025 - 16:40
آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی سے پاکستان کے سیکرٹری وزارت قانون کی ملاقات
اس ملاقات کے دوران آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے سیکرٹری وزارت قانون کو وعظ و نصیحت سے مستفید فرمایا اور انسانیت کی خدمت، معاشرتی فلاح و بہبود، اور عدل و انصاف کے فروغ پر زور دیا۔

وفاق ٹائمز، پاکستان کے سیکرٹری وزارت قانون جناب راجہ نعیم اکبر صاحب نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے سیکرٹری وزارت قانون کو وعظ و نصیحت سے مستفید فرمایا اور انسانیت کی خدمت، معاشرتی فلاح و بہبود، اور عدل و انصاف کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے ذمہ داران کو عوام کی خدمت میں دیانت داری اور خلوص کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی تاکید کی۔

دوسری جانب، معزز مہمان جناب راجہ نعیم اکبر صاحب نے آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کی صحت کے بارے میں خیریت دریافت کیا اور ان کی درازی عمر کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مرجع عالی قدر کی رہنمائی کو گرانقدر قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=59781

ٹیگز