2

مغربی فکری مراکز شہید محمد الضیف کی بہادری کی داستانوں کے منتظر، آیت اللہ اعرافی

  • News cod : 59986
  • 04 فوریه 2025 - 13:18
مغربی فکری مراکز شہید محمد الضیف کی بہادری کی داستانوں کے منتظر، آیت اللہ اعرافی
حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے حماس کے عظیم کمانڈر شہید محمد الضیف کی شہادت پر مبارکباد اور تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یورپی اور امریکی افواج اب فلسطینی مزاحمت کی طبقہ بندی سے شہید محمد الضیف کی شجاعت کے تذکروں کے منظر عام پر آنے کی منتظر ہیں تاکہ انہیں مغربی فکری مراکز میں مطالعہ اور تجزیے کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

وفاق ٹائمز، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علیرضا اعرافی نے حماس کے عظیم کمانڈر شہید محمد الضیف کی شہادت پر مبارکباد اور تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یورپی اور امریکی افواج اب فلسطینی مزاحمت کی طبقہ بندی سے شہید محمد الضیف کی شجاعت کے تذکروں کے منظر عام پر آنے کی منتظر ہیں تاکہ انہیں مغربی فکری مراکز میں مطالعہ اور تجزیے کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

آیت اللہ اعرافی نے اعیاد شعبانیہ کی مبارک پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں شہید محمد دیاب المصری (المعروف محمد الضیف) کی شہادت کو “طوفان الاقصی” کے ہائبرڈ آپریشنز میں ایک اور درخشاں ستارہ قرار دیا۔

انہوں نے شہید الضیف کے لقب “ضیف البیوت” (گھروں کا مہمان) کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں “ضیف القلوب” (دلوں کا مہمان) اور “تاج الشعوب” (قوموں کا تاج) کہنا زیادہ مناسب ہے کیونکہ وہ پورے اسلامی جہان اور مزاحمتی تحریک کے لیے ایک عظیم سرمایہ تھے۔

آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا: “یہ وہ شخص تھا جس کے ایک پرانے جوتے کی تلاش میں یورپی-امریکی افواج صیہونی فورسز کے بھیس میں سرگرداں تھیں۔ لیکن آج وہی مغربی فکری مراکز، شہید محمد الضیف کی بہادری اور مزاحمت کے تذکروں کو سمجھنے اور ان سے سیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔”

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہید الضیف کی شہادت فلسطینی مزاحمت کی تاریخ کا ایک نیا باب کھولے گی اور ان کے لہو سے مزاحمت کے شجر کی آبیاری ہوگی، جو صیہونی ریاست کی جعلی طاقت کے کاغذی گنبدوں کو مسمار کر دے گا۔

اپنے پیغام کے اختتام پر آیت اللہ اعرافی نے اس شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قرآنی آیات کا حوالہ دیا اور کہا کہ شہید محمد الضیف کی روح لاکھوں فلسطینی مجاہدین میں سرایت کر چکی ہے، اور اب وہ ہمیشہ کے لیے اس مقدس سرزمین کی آزادی کا پرچم بلند رکھیں گے۔

بشکریہ حوزہ نیوز اردو

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=59986

ٹیگز