4

انتہا پسندی جس شکل میں بھی ہو وہ معاشرے میں اصلاح کی بجائے بگاڑ پیدا کرتی ہے اور قابل مذمت ہے، قائد ملت جعفریہ

  • News cod : 60485
  • 08 مارس 2025 - 10:37
انتہا پسندی جس شکل میں بھی ہو وہ معاشرے میں اصلاح کی بجائے بگاڑ پیدا کرتی ہے اور قابل مذمت ہے، قائد ملت جعفریہ
علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر کہا: مسلمان خواتین کو خاتون جنت کی سیرت سے استفادہ کرنا چاہیے۔ جس جرأت و بہادری سے فلسطین، لبنان و کشمیرکی خواتین ظالمو ں کے خلاف ڈٹی رہیں وہ بھی ایک مثال ہے۔

وفاق تائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا: مارچ، احتجاج، حقوق کیلئے آواز بلند کرنا سب کا حق ہے جو سلب نہیں کیا جاسکتا البتہ آئین، قانون اور معاشرتی اقدارکو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا: خاتون جنت کے چھوڑے ہوئے نقوش سے استفادہ کرنا چاہیے، جس جرأت و بہادری سے فلسطین، لبنان و کشمیر کی خواتین ظالموں کے خلاف ڈٹی رہیں وہ بھی ایک مثال ہے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملک کے مجموعی حالات، خواتین کو درپیش مسائل گفتگو کرتے ہوئے کہا: مارچ، احتجاج، حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کا حق نہ صرف آئین پاکستان نے ہر کو فرد دیا ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین اور تمام مہذب معاشروں میں بھی ایسی کوئی قدغن نہیں البتہ ہر معاشرے، سماج کے اپنے اصول، اپنی حدود، اپنی روایات و اقدار ہیں جنہیں مدنظر رکھا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا: جہاں تک عالمی یوم خواتین سے متعلق چارٹرڈ آف ڈیمانڈ ہے ان میں بعض غیر ضروری ہیں اور بعض ایسے بھی مطالبات ہیں جنہیں غیر ضروری یا غیر اہم نہیں قرار دیا جاسکتا جہاں تک شہری آزادیوں کا معاملہ ہے ہم ان بے جا پابندیوں کیلئے آواز اٹھاتے چلے آرہے ہیں البتہ جس طرح کی سوشل میڈیا پوسٹس، بینرز منظر عام پر آتے رہے ہیں وہ معاشرتی روایات اور شہری آزادیوں سے متصاد م ہوتے ہیں جس میں اصلاح کی ضرورت ہے کیونکہ انتہا پسندی جس بھی شکل میں ہو وہ معاشرے میں اصلاح کی بجائے بگاڑ پیدا کرتی ہے اور قابل مذمت ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60485

ٹیگز