5

اسلامی اتحاد، مسلمانوں کی عزت اور غزہ کی حمایت کا واحد راستہ ہے، علامہ سید محمد حسن نقوی

  • News cod : 60500
  • 10 مارس 2025 - 17:15
اسلامی اتحاد، مسلمانوں کی عزت اور غزہ کی حمایت کا واحد راستہ ہے، علامہ سید محمد حسن نقوی
مدرسہ الامام المنتظر قم کے مدیر نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: آج فلسطین تمام مسلمانوں کے لیے نقطہ اتحاد ہے اور ظلم کے خلاف یکجہتی اور غزہ کے عوام کی حمایت واجب ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ الامام المنتظر قم کے مدیر حجۃ الاسلام سید حسن نقوی نے “اتحاد، کامیابی کی کنجی” کے عنوان سے منعقدہ بین الاقوامی قرآنی کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وحدت کو  اسلام کا بنیادی مسئلہ قرار دیا جس کا ذکر قرآن مجید میں متعدد بار آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ خدا کے احکامات پر عمل کریں تاکہ وہ دنیا میں عزت کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

حجۃ الاسلام حسن نقوی نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے اتحاد کے ستونوں میں سے ایک ستون قرار دیا اور کہا: قرآن کریم اس اصول پر بہت زیادہ تاکید کرتا ہے اور ہم مسلمانوں کے فرائض میں سے ایک یہ ہے کہ خدا کی راہ میں مظلوموں اور کمزوروں کا دفاع کریں۔

انہوں نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: آج فلسطین تمام مسلمانوں کے لیے نقطہ اتحاد ہے اور ظلم کے خلاف اتحاد اور غزہ کے عوام کی حمایت واجب ہے۔

جامعہ المنتظر کے مدیر نے صیہونی حکومت کے جرائم کو مسلمانوں کے اتحاد سے غفلت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا: اس رژیم نے ستر سال سے زائد عرصے سے فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے مسلم ممالک کو امت مسلمہ کے دفاع کے لئے مشترکہ اسلامی فوج بنانے کی تجویز دی۔

حجۃ الاسلام نقوی نے مزید کہا: اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ مظلوم اقوام کی مدد کے لیے ایک بین الاقوامی فنڈ قائم کریں اور اسیروں اور متاثرین کی امداد کے لیے تیزی سے آگے بڑھیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60500

ٹیگز