5

تہران امریکی صدر کے خط کا مکمل جائزہ لینے کے بعد باضابطہ جواب جاری کرے گا

  • News cod : 60544
  • 17 مارس 2025 - 14:01
تہران امریکی صدر کے خط کا مکمل جائزہ لینے کے بعد باضابطہ جواب جاری کرے گا
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تہران کو بھیجے گئے خط کے جواب سے متعلق صحافیوں کو آگاہ کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ تہران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا مکمل جائزہ لینے کے بعد باضابطہ جواب جاری کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے میڈیا میں زیر گردش قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں۔

بقائی نے خط کے مواد کو ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ ٹرمپ کے عوامی طور پر بیان کردہ موقف سے خاصا مختلف نہیں ہے۔

انہوں نے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورہ عمان اور خط کے درمیان کسی بھی تعلق کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ دورہ علاقائی صورت حال اور جدہ میں ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کے حوالے سے انجام پایا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ جائزے کا عمل مکمل ہونے کے بعد مناسب چینلز کے ذریعے ایران کے ردعمل کا اعلان کیا جائے گا۔

اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کی “زیادہ سے زیادہ دباو” کی پالیسی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اسلامی جمہوریہ یوکرین نہیں ہے اور وہ دھمکیوں یا جبر کے تحت امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60544

ٹیگز