سربراہ حوزه علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے معروف مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کی عیادت کے لیے ان کے بیت پر حاضری دی۔
آیت اللہ نوری ہمدانی حال ہی میں اسپتال سے رخصت ہونے کے بعد دورانِ نقاہت سے گزر رہے ہیں۔ آیت اللہ اعرافی نے اس موقع پر ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
انہوں نے آیت اللہ نوری ہمدانی کی علمی خدمات، انقلابی کردار اور مرجعیت کے مقام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ملت اسلامیہ کا قیمتی سرمایہ قرار دیا۔