آیت اللہ اعرافی کے نمائندوں نے بزرگ عالم دین آیت اللہ سید علی میلانی سے ملاقات کی اور سربراہ حوزہ علمیہ ایران کا سلام اور نیک خواہشات ان تک پہنچائیں۔
اس ملاقات میں حجتالاسلام والمسلمین علی علیزاده (حوزہ ہائے علمیہ کے انتظامی امور کے نگران) اور سید احمد حسینی (سربراہ حوزہ علمیہ کے مشیر برائے امورِ ارتباطات) شامل تھے۔ انہوں نے آیت اللہ اعرافی کی جانب سے نہ صرف سلام پہنچایا بلکہ حوزہ علمیہ کی جدید تاسیس کی 100ویں سالگرہ کی بین الاقوامی کانفرنس میں آیت اللہ میلانی کی شرکت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
آیت اللہ میلانی نے بھی آیت اللہ اعرافی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عظیم کانفرنس کی طرف اشارہ کیا اور کہا: “الحمدللہ، تأسیس جدید حوزہ علمیہ قم کے سو سال مکمل ہونے کی مناسبت سے نہایت عظیم، باوقار اور حوزہ علمیہ کے شایان شان پروگرام تشکیل دیا گیا، جس کے انعقاد پر اللہ کا شکر اور حوزہ کے سربراہ مدیر و تمام منتظمین کا شکریہ ادا کرنا لازم ہے۔”