8

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا وارث الانبیاء اسکول کا دورہ

  • News cod : 60893
  • 19 می 2025 - 20:55
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا وارث الانبیاء اسکول کا دورہ
آیت اللہ سید ریاض حسین نجفی نے اس قرآنی مرکز کے تفصیلی دورے کے بعد خصوصی خطاب فرماتے ہوئے اس عظیم مرکز کے قیام کو مسلمانان برصغیر بالخصوص شیعیان پاکستان کے لئے ایک نہایت مبارک شگون قرار دیا

وطن عزیز پاکستان میں فروغ تعلیمات قرآن کے لئے محسن ملت کی انتھک زحمات کا ثمر آج وارث الانبیاء اسکول کی صورت میں پوری آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہے ۔چنانچہ حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیر سرپرستی قائم شدہ اس عظیم الشان ادارے میں گزشتہ روز محسن ملت کے مونس و ہمدم اور ترویج دین اسلام و نشر و اشاعت تعلیمات قرآن کے حوالے آنجناب کے ہمفکر و ہم نظر سرمایہ ملت جعفریہ رئیس جامعۃ المنتطر حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی مدظلہ العالی نے اس قرآنی مرکز میں قدم رنجہ فرمایا جہاں اس ادارے کے اساتذہ کرام و طلاب نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

آیت اللہ سید ریاض حسین نجفی نے اس قرآنی مرکز کے تفصیلی دورے کے بعد خصوصی خطاب فرماتے ہوئے اس عظیم مرکز کے قیام کو مسلمانان برصغیر بالخصوص شیعیان پاکستان کے لئے ایک نہایت مبارک شگون قرار دیا آپ نے اس مرکز کے طلاب کو سخت محنت اور قرآنی تعلیمات سے بھرپور استفادے کی تلقین کرتے ہوئے اس کی کامیابی اور اس مرکز کے بانی مبانی مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ کی روح پر فتوح کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔

یاد رہے کہ آیت اللہ سید ریاض حسین نجفی  اپنی اکثر تقاریر بالخصوص اپنے خطبہ ہائے جمعہ میں

افراد قوم و ملت کو قرآن سے تمسک اور نئی نسل کو حافظ قرآن بنانے کی تلقین فرماتے رہتے ہیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60893

ٹیگز