3

حجۃ الاسلام علی اصغر سیفی کے برادرِ محترم اور جناب حسن رضا سیفی کے والدِ گرامی کے انتقال پر دلی تعزیت پیش کرتا ہوں، سید حسن نقوی

  • News cod : 60969
  • 31 می 2025 - 18:49
حجۃ الاسلام علی اصغر سیفی کے برادرِ محترم اور جناب حسن رضا سیفی کے والدِ گرامی کے انتقال پر دلی تعزیت پیش کرتا ہوں، سید حسن نقوی
خدا کرے کہ مرحوم کی روح حضرت حق کی رحمت کے سائے میں اور اولیائے الٰہی کی رفاقت میں دائمی سکون اور آرام پائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پرنسپل مدرسہ الامام المنتظر حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نقوی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ برادر مکرم جناب محترم حجت الاسلام علی اصغر سیفی کے بھائی، جناب حسن رضا سیفی کے والدِ گرامی اور خاندانِ معزز حافظ سیف اللہ جعفری کے چشم و چراغ خلیل اللہ جعفری کے انتقال پر دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔

یہ دلخراش سانحہ نہ صرف خاندانِ محترم سیفی کے لیے، بلکہ اُن کے تمام دوستوں، شاگردوں اور عقیدت مندوں کے لیے بھی نہایت ہی المناک اور صدمہ انگیز ہے۔

مدیریت مدرسہ امام المنتظرؑ (عج)، قم، اس اندوہناک سانحے پر خاندانِ محترم سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتی ہے، اور بارگاہِ الٰہی میں اس مرحوم کے لیے مغفرت و رحمتِ واسعہ، جبکہ پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم کی دعا گو ہے۔

خدا کرے کہ مرحوم کی روح حضرت حق کی رحمت کے سائے میں اور اولیائے الٰہی کی رفاقت میں دائمی سکون اور آرام پائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60969

ٹیگز