قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں غزہ، رفاح سمیت پورا فلسطین اس وقت سامراجیت و صہیونیت کی ظلم و تشدد کی آگ کے سبب مظلومیت کی ایسی تصویر بن گیاہے جس نے واضح کردیا کہ سب سے بڑے دہشت گرد، ظالم وہی سامراج ہے جس نے نام نہاد جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر سفاکیت کی تمام حدیں پار کردی ہیں ، خواتین، بچے اور بزرگ شہری پہلے ہزاروں ٹن وزنی کارپٹڈ بمبنگ کی نذر ہوئے ، بچے کچھے مظلوموں کو امدا د کے نام پر اکٹھا کرکے ٹینکوں سے چڑھائی کردی گئی ، یہ صرف مظلوم فلسطینی زندہ درگور نہیں ہوئے بلکہ انسانیت کے ساتھ عالمی ضمیر بھی دفن کردیاگیا ،عالمی حکمرانوں کے دل کیساتھ ضمیر بھی اس قدر مردہ ہوچکے کہ بے گناہ بچوں کی آہیں، سسکیاں تک نہیں سن سکتے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے جارحیت کے شکار بچوں کےلئے چار جون کے عالمی دن پر اپنے پیغام اور تازہ ترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ فلسطینی نہتے و معصوم و بے گناہ بچوں سے زیادہ دور حاضر میں اور کون ایسی سفاکیت، درندگی اور جارحیت کا شکار ہوگا؟ جہاں ایک طرف ان کی آنکھو ؒں کے سامنے ان کے چمن اجاڑے گئے، والدین کو شہید کیاگیا، گھروں کو کھنڈرات میں تبدیل کردیاگیا ، اپنے ہی وطن میں بے وطن کرکے کیمپوں میں رہنے پر مجبور کیاگیا اور پھر کارپٹڈ بمبنگ کرکے انہیں زندہ درگور کردیاگیا جبکہ جو اس ظلم و سفاکیت کے باوجود زند ہ ہیں انہیں خوراک کی کمی اور امدادی راستوں کی بندش سے ایک طرف سامراجیت و صیہونیت بھوکا پیاسا مارنے کے درپے ہے اور دوسری جانب امداد کےلئے اکٹھے ہونیوالوں پر ٹینکوں سے چڑھائی کرکے ظلم و ستم کی نئی قیامتیں برپا کی جارہی ہیں۔ ایک عرصہ پہلے متوجہ کیا تھا کہ قراردادیں، ڈوزئیرز اور مظلوموں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کرنا اقدام مستحسن البتہ دیگر عملی اقدامات کی جانب بھی بڑھا جانا چاہئیے تاکہ مظلوموں کی داد رسی اور ظالم کا ہاتھ روکا جاسکے، 1948ءسے ظلم کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ 2025ءتک ظلم و سفاکیت کی تمام انتہائیں عبور کرگیا مگر عالمی دنیا کیساتھ امت مسلمہ بھی ٹس سے مس نہ ہوسکی۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے 05 جون کو آنیوالے عالمی یوم ماحولیات پر اپنے پیغام میں کہاکہ اس حوالے سے بیانات کے ساتھ ساتھ دیگر اقدامات ضروری ہیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کیا جاسکے، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کےلئے سب سے اہم فیکٹریوں ، ملز کا فضلہ، فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ کو مناسب انداز میں ٹھکانے لگانے کیساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ درخت اگانے کی ترغیب دلائی جائے ، گلیشیئرز کا تحفظ، جنگلات کی کٹائی کو روکنے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
افسوس غزہ مظالم پر دنیا سمیت مسلم امہ بھی ٹس سے مس نہ ہوسکی قائد ملت جعفریہ
فلسطینی نہتے بچوں سے زیادہ دور حاضر میں اور کون جارحیت کا شکا ر ہوگا؟دنیا پر واضح ہوگیا کہ اصل دہشتگردظالم سامراج، افسوس عالمی دنیا کیساتھ مسلم امہ بھی ٹس سے مس نہ ہوسکی، قائد ملت جعفریہ پاکستان کا عالمی یو م پر پیغام
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=61001