6

رہبر انقلاب اسلامی ایران پر حملہ، پوری امتِ اسلام کے خلاف اعلانِ جنگ ہے

  • News cod : 61022
  • 30 ژوئن 2025 - 12:56
رہبر انقلاب اسلامی ایران پر حملہ، پوری امتِ اسلام کے خلاف اعلانِ جنگ ہے
نجف اشرف کے بزرگ عالم دین آیت اللہ سید علی اکبر حسینی حائری نے امریکہ کے صدر اور صہیونی حکومت کے سربراہان کی جانب سے رہبرِ معظم انقلاب اسلامی اور شیعہ مرجعیت کے خلاف دی گئی دھمکیوں کے بعد ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔

نجف اشرف کے بزرگ عالم دین، آیت اللہ سید علی اکبر حسینی حائری نے امریکہ کے صدر اور غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے رہبرِ معظم انقلاب اسلامی اور شیعہ مرجعیت کے خلاف دھمکیوں کے بعد ایک اہم اور سنجیدہ بیان جاری کیا ہے، جس کا اردو ترجمہ درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

﴿وَ مَنْ یَتَوَلَّ اللّهَ وَ رَسُولَهُ وَ الَّذِینَ آمَنُوا فَإِنَّ حِزْبَ اللّهِ هُمُ الْغالِبُونَ﴾ ﴿اور جو اللہ، اس کے رسول اور اہلِ ایمان کو اپنا سرپرست بنائے، تو یقیناً اللہ کی جماعت ہی غالب رہنے والی ہے۔﴾ (المائدہ: ۵۶)

اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی حالیہ جارحانہ کارروائیوں اور اس منحوس حکومت کی جانب سے مقدس ایرانی سرزمین پر وحشیانہ حملوں کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین اور الٰہی احکام کی کھلی خلاف ورزی ہیں، بلکہ امتِ مسلمہ کی عزت و کرامت کی توہین اور اسلامی و انسانی اقدار کے خلاف اعلانِ جنگ بھی ہیں۔

رہبرِ معظم انقلاب اسلامی کو دی گئی کھلی دھمکیوں کے حوالے سے ہم دو ٹوک الفاظ میں کہتے ہیں کہ ان پر کسی بھی قسم کا حملہ پوری امتِ مسلمہ پر حملے کے مترادف ہوگا۔ کیونکہ وہ صرف ایک سیاسی رہنما نہیں، بلکہ اسلامی امت کے دینی مرجع، اسلامی وحدت و مزاحمت کی علامت، اور استکبار و ظلم کے خلاف جہادی راہ کے رہنما ہیں۔

لہٰذا، ہم امریکہ اور صہیونی حکومت کو سختی سے خبردار کرتے ہیں کہ وہ اس جارحانہ اور ناعاقبت اندیش روش سے باز آئیں، کیونکہ اس کا انجام بہت سنگین ہوگا۔ امتِ اسلامیہ ہرگز یہ اجازت نہیں دے گی کہ اس کے دینی و سیاسی مرجع کی حرمت کو پامال کیا جائے۔ جو کوئی بھی ولی فقیہ کے مقام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، اسے امت کی طرف سے سخت اور پشیمان کن جواب دیا جائے گا۔

ہم اپنی دینی و اجتماعی ذمہ داری کے تحت امتِ مسلمہ کے تمام فرزندان اور دنیا بھر کے آزاد انسانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صداقت اور شفافیت کے ساتھ اپنا مؤقف ظاہر کریں، اور امام خامنہ‌ای (دام نصرہ) کی رہبری میں اسلامی جمہوریہ کے اعلیٰ اہداف کے حصول کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔

ہم اسلامی جمہوریہ ایران، اس کے مجاہد عوام اور اس کے حکیم و بصیر رہبر کی مکمل اور غیرمشروط حمایت کا اعلان کرتے ہیں، اور واضح کرتے ہیں کہ جو کوئی بھی ان کے خلاف جارحیت کا ارادہ رکھے گا، ہم پوری قوت کے ساتھ اس کے سامنے ڈٹ جائیں گے۔

ہم پر یقین ہے کہ دشمن کی جانب سے خطے کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں ماضی کی سازشوں کی طرح ناکام ہوں گی۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:﴿إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَ الَّذِینَ آمَنُوا فِی الْحَیَاةِ الدُّنْیَا وَ یَوْمَ یَقُومُ الْأَشْهَادُ﴾﴿یقیناً ہم اپنے رسولوں اور ایمان والوں کی دنیا کی زندگی میں اور اس دن بھی مدد کریں گے جب گواہ کھڑے ہوں گے۔﴾

اللہ اکبر

دشمنان اسلام لعنت ہو، اور مستکبرین و ظالمین پر لعنت بھی ہمیشہ لعنت ہو۔

دفتر: حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی اکبر حسینی حائری

۲۷ ذی الحجہ ۱۴۴۶ھ ق بمطابق ۲۳ جون ۲۰۲۵

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=61022

ٹیگز