8

کورونا ایک بلا اور آفت ہے/تمام لوگ ایس او پیز کا خیال کریں، مولانا طارق جمیل

  • News cod : 6334
  • 25 دسامبر 2020 - 14:02
کورونا ایک بلا اور آفت ہے/تمام لوگ ایس او پیز کا خیال کریں، مولانا طارق جمیل
حوزہ ٹائمز|معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے صحتیابی کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں لوگوں سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ 

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے صحتیابی کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں لوگوں سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران انہوں نے ایک ویڈیو جاری کی تھی، انہیں اس وقت اس کے بارے میں پتہ نہیں تھا لیکن دوسری لہر میں کورونا نے انہیں بھی اپنی لپیٹ میں لیا اور انہیں 10 روز تک ہسپتال میں رہنا پڑا۔

مولانا طارق جمیل نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا ایک بلا اور آفت ہے، یہ اللہ کی طرف سے کوئی امتحان ہے، تمام لوگ ایس او پیز کا خیال کریں اور ماسک ضرور پہنیں، یہ بڑی عمر کے لوگوں کو لپیٹ میں لے لیتا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ وہ زیادہ لمبی بات نہیں کرسکتے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6334