18

مظلوم بے گناہ شیعوں کا قتل عام حکومت کی بدترین ناکامی کا ثبوت ہے، علی اصغر سیفی

  • News cod : 7148
  • 05 ژانویه 2021 - 10:50
مظلوم بے گناہ شیعوں کا قتل عام حکومت کی بدترین ناکامی کا ثبوت ہے، علی اصغر سیفی
وفاق ٹائمز | سوچنے کی بات ہے ہمارے ملک کا سب سے زیادہ بجٹ ان امن و امان فراھم کرنے والے اداروں پر خرچ ہورہا تو ہم کیوں امن و امان سے محروم ہیں۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مسئول حجت الاسلام علی اصغر سیفی نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری کے گیارہ کان کن مزدوروں کی شہادت کو حکومت کی بدترین ناکامی کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ملک کے شہریوں کو امن و امان فراھم کرنا اس ملک کے حکومتی سسٹم کی پہلی ترجیح ہے اگر امن و امان نہیں تو گویا جنگل کا راج ہے۔
لوگ اپنے دیگر مسائل خود حل کرسکتے ہیں لیکن جان و مال کی امنیت لوگوں کا پہلا اور فطری تقاضا ہے اگر دنیا کی کوئی حکومت یہ پہلا اور سادہ سا تقاضا پورا کرنے سے قاصر ہے تو وہاں حکومت نہیں بلکہ جنگل کا قانون ہے۔
سوچنے کی بات ہے ہمارے ملک کا سب سے زیادہ بجٹ ان امن و امان فراھم کرنے والے اداروں پر خرچ ہورہا تو ہم کیوں امن و امان سے محروم ہیں۔
اس سے پہلے کہ ملک میں مسلکی یا قومی یا لسانی بنیاد پر خانہ جنگی شروع ہو حکومتی اداروں کو چاھئیے اپنے فرائض پورے کرے ان بے رحم تکفیری دھشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں اور ان بظاھر دینی مراکز کو بھی بند کیا جائے جہاں یہ تکفیری غیر اسلامی سوچ کو پروان چڑھایا جارہا ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7148