65

جامعہ الکوثر میں حضرت آیت اللہ مصباح الموسوی کا دورہ

  • News cod : 27063
  • 27 دسامبر 2021 - 11:15
جامعہ الکوثر میں حضرت آیت اللہ مصباح الموسوی کا دورہ
انہوں نے جامعہ الکوثر میں جاری سلسلہ درس و تدریس اور علماء و طلباء کو حاصل سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس عظیم دینی درسگاہ کے حوالے سے شیخ الجامعہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی خدمات و زحمات کو سراہا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آية الله العظمی سید علی سیستانی كے نماینده حضرت آیت اللہ سید محمد باقر مصباح الموسوی نے وطن عزیز پاکستان کی مایہ ناز دینی درسگاہ جامعہ الکوثر کا دورہ فرمایا۔

انہوں نے جامعہ الکوثر میں جاری سلسلہ درس و تدریس اور علماء و طلباء کو حاصل سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس عظیم دینی درسگاہ کے حوالے سے شیخ الجامعہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی خدمات و زحمات کو سراہا۔

رپورٹ کے مطابق معزز مہمان کے اعزاز میں المصطفی آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27063